
بنگلہ دیش کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرزپر مشتمل وفدکا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ، باہمی تعاون کے فروغ کیلئے تاریخی معاہدے کئے
منگل 17 جون 2025 22:57
(جاری ہے)
اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، فیکلٹیز کے ڈینز، ایڈوائزر کامسٹیک مرتضی نور سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وفد کے شرکا نے کہا کہ ہمارے رشتہ دار پنجاب یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ بنگلہ دیشی حکومت نے ہمیں پاکستانی جامعات سے روابط رکھنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس پاکستانی جامعات سے تعلقات کافروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی خطے کی سب سے قدیم اور عظیم یونیورسٹی ہے جس میں آکر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحنان چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جامعات سے تعلقات بڑھانے میں بھرپور دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق، اساتذہ طلبا کے وفود کا تبادلہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے پنجاب یونیورسٹی آئیں اور ماضی کے بارے میں جانیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش اور پاکستان کی عوام میں روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہماری نئی نسل پاکستان کے بارے میں جانے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بنگلہ دیش کی جامعات میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی آزادی نے کہا کہ ہم جغرافیائی طور پر علیحدہ ہوئے ہیں مگر ہمارے دل کبھی نہیں بچھڑے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کر تحقیقی مقالہ جات شائع کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر لطف الرحمن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سکالرشپ لے کر 1969 میں انگلینڈ تعلیم حاصل کرنے گیا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ دوبارہ ملاپ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ و طلبا کے وفود کے تبادلے کو خوش آمدید کہیں گے،ہم آپ کے طلبا کو رہائشی سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے پی ایچ ڈی کے لئے آنے والے طلباطالبات کو خصوصی رعائیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب یونیورسٹی میں بنگلہ دیشی طلبا کی بڑی تعداد تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمار کلچر ایک جیسا ہے، آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا ایم او یو باقی ممالک کی جامعات سے کئے گئے ایم او یوز سے بہت منفرد ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں سے دونوں ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد ملے گی۔بعد ازاں شرکا کے مابین سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
-
شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت303روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.