تھانہ نظام پور پولیس کی کارروائی ،راہزن گرفتار

منگل 17 جون 2025 19:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) تھانہ نظام پور پولیس نے اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والا راہزن گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمی حج محمد ولد سیدا خان ساکن تارخیل نظام پور نے ہوں رپورٹ درج کروائی کہ میرا بیٹا مجروح نواب خان اپنے دوستوں الیاس ولد شیر زمان و شایان ولد مختیار دریا کنارے سیواپس گھر آرہے تھے کہ بمقام راستہ تارخیل پایاں پہلے سے موجود بامسلح ملزم نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کی جس سے میرا بیٹا زخمی ہواہے،مقدمہ درج کیاگیا،ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے جواد خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاحاجی محمد خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور نے چارج سھنبالتے ہی اس کیس پر کام کیا اور ملوث ملزم صابر ولد عبد الرحمن ساکن کاہی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔