Live Updates

پبی ،ایپکا نے 23 جون کو صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان کردیا

منگل 17 جون 2025 19:35

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) ایپکا نے 23 جون کو صوبائی اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان کردیا۔19 جون کو پورے صوبے میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے۔صوبائی مشیر مزمل اسلم اپنے وعدے سے مکر گئے۔صوبائی بجٹ منظور نہیں ھونے دینگے۔یہ لاکھوں ملازمین کے زندگی اور موت کا مسئلہ ھے۔تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے ساتھ ڈسپریٹی الاونس بھی 30 فیصد دینے کا اعلان کریں۔

ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا۔صوبائی مشیر مزمل اسلم نے ملازمین کے تنخواہوں۔پنشن اور ڈسپریٹی الاونس میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ تو درکنار وفاق کی اعلان کردہ 30 فیصد ڈسپریٹی الاونس میں بھی کمی کا اعلان کردیا۔

جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین میں شدید اشتعال پیدا ھوا۔اور 23 جون کو مطالبات کے حق کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا،19 جون کو پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ھونگے۔اور مطالبات کی منظوری تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات