اہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

منگل 17 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ رینج کی مشق کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

مختلف پلیٹ فارمز پر سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق کپتان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ شاہد آفریدی انہیں ہدایت کے ساتھ ساتھ کامیاب نشانے پر دلچسپ انداز میں داد بھی دیتے دکھائی دیئے ۔