
ح*سانحہ ماڈل ٹاؤن، انصاف کے بند دروازے کھولے جائیں:ڈاکٹر طاہر القادری
سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے حوالے سے اپنے احکامات پر عمل کروائی: خرم نواز گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو
منگل 17 جون 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 3 جنوری 2019ء کو جے آئی ٹی بنی جسے 5 سال سے لاہور ہائیکورٹ نے کام کرنے سے روک رکھا ہے حالانکہ دونوں طرف سے 281 افراد اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔
13 فروری 2020ء کو سپریم کورٹ نے باردگر آرڈر جاری کیا کہ جے آئی ٹی کے متعلق کیس کو 3 ماہ میں نمٹایا جائے، اس حکم کو بھی 5 سال گزر چکے مگر عملدرآمد نہیں ہوا، اسی لئے کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس صاحبہ لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ جے آئی ٹی سمیت تمام زیر التواء اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں تاکہ انصاف کا عمل آگے بڑھ سکے، ایک ملزم کانسٹیبل کی درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور پانچ سال سے سٹے آرڈر چل رہا ہے جو ناقابل فہم ہے۔ جب کمزور اور مسکین کو انصاف نہیں ملتا تو پھر اٴْس کی آہیں آسمانوں تک جاتی ہیں۔ قومیں صرف ناانصافی سے تباہ ہوتی ہیں۔ اس موقع پر نائب ناظمین اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مستغیث جواد حامد، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) محمد خالد، میاں زاہد اسلام،مظہر محمود علوی، رانا وحید شہزاد، شفاقت مغل، ڈاکٹر میر آصف اکبر، سردار عمر دراز خان، سہیل احمد رضا، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، شکیل طاہر، طیب ضیاء و دیگر موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور 11ویں برسی کے موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے گھروں میں گئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حصول انصاف کے لئے جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ خرم نواز گنڈاپور نے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ سے بھی ملاقات کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.