امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور حالیہ سلامتی خدشات کے پیش نظرامریکی شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

بدھ 18 جون 2025 02:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور حالیہ سلامتی خدشات کے پیش نظرامریکی شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی شہری ایران اور عراق کا سفرنہ کریں۔ امریکا کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں موجود اپنے شہریوں کی حفاظت ہے۔