نادیہ افگن کی انگریزی بولنے پر تنقید، فیصل قریشی کا کرارا جواب

بدھ 18 جون 2025 10:40

نادیہ افگن کی انگریزی بولنے پر تنقید، فیصل قریشی کا کرارا جواب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے فیصل قریشی کو نئے ڈرامے میں انگریزی کے تلفظ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شکیل خان سے پوچھا کہ نادیہ افگن صاحبہ نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں غلط انگریزی بولی ہے تو آپ ایڈٹ پر تھے، آپ نے سنا تھا جس پر شکیل خان نے جواب دیا کہ میں صرف ایڈٹ نہیں بلکہ شوٹ پر بھی ہوں اگر کوئی چیز غلط ہوگی تو ہم اسے صحیح کریں گے، کوئی غلطی ہو تو بتائیں۔یہ جواب سن کر فیصل قریشی نے پوچھا کہ ڈرامے میں کبیر کا کردار جو انگریزی میں لفظ گوچا بار بار بول رہا ہے اس کے بارے میں بھی بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ ڈرامے میں اتنی انگریزی کیوں بولی گئی ہی

متعلقہ عنوان :