پنجاب پولیس کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ، 406 افسران ترقی پا گئے

پیر 18 اگست 2025 22:46

پنجاب پولیس کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ، 406 افسران ترقی پا گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت دو روزہ اجلاس میں 900 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 406 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں لاہور ریجن کے 115، راولپنڈی کے 62، گوجرانوالہ کے 51، ڈی جی خان کے 49، ملتان کے 32، بہاولپور کے 31، فیصل آباد کے 30، ساہیوال کے 20، سرگودھا کے 9 اور شیخوپورہ کے 7 افسران شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ستمبر میں انسپکٹر عہدے کی مزید 100 نشستوں پر پروموشن کا نیا اجلاس منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ڈھائی برس میں 2268 سب انسپکٹرز کو ترقی دی جا چکی ہے۔انہوں نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی بے خوف حفاظت اور عوام کی بے لوث خدمت کو یقینی بنائیں