مودی حکومت نے سینکڑوں سکھ یاتریوں کو پاکستان میں رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت سے روک دیا

بدھ 18 جون 2025 11:30

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) مودی حکومت نے 29 جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (یس جی پی سی) کے عہدیدار ہربھجن سنگھ وکٹا نے امرتسر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کہا کہ ہم نے اس دورے کے لئے 249 پاسپورٹ درخواستیں دی تھیں تاہم ہمیں اپنے پاسپورٹ واپس لینے پر مجبور کیا گیا۔

ایس جی پی سی ہر برس سکھ یاتریوں کو مذہبی دوروں کے لئے پاکستان بھیجتی ہے۔ ان میں سے ایک دورہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لئے ہوتا ہے، جو 29 جون کو منائی جاتی ہے۔ بھارت کی طرف سے سفری پابندیوں کی وجہ سے اس بار یاتری نہیں آسکیں گے۔گزشتہ برس کستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے 509 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کئےتھے۔