حوثیوں کا ایران کی حمایت کا اعلان

ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،حوثی رکن

بدھ 18 جون 2025 12:54

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)حوثیوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی طرح ایران کا بھی ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

حوثی تحریک کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ان کا گروپ اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کے لیے مداخلت کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران وہ تہران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔