اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں کلیدی کردارہے ‘ نواز شریف

کارکنان ہمارا سرمایہ ،عزت و احترام میں کمی نہیں آئے گی ‘ وفد سے گفتگو

بدھ 18 جون 2025 14:22

اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت میں کلیدی کردارہے ‘ نواز شریف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے (ن) لیگ یو کے احسن ڈار اوروائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پارٹی امور ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسین نواز شریف ،سینیٹر ناصر بٹ ،زبیر گل ،مسلم لیگ (ن) یو کے کے جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی ،راجہ اشتیاق ،قمر ریاض خان،ڈاکٹر اشرف چوہان ،مولوی عبدالشکور ،خرم بٹ ،یعقوب ،اظہر جاوید اور مرتضیٰ شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں نواز شریف نے لندن میں قیام کی یادوں کو بھی تازہ کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ہمیشہ عزت و احترام دیا ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ،اوورسیز پاکستانیز کمیشن مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل وسائل بروئے کار لائے۔