Live Updates

ایران اسرائیل بڑھتی کشیدگی،امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی جو خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود امریکیوں کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سہولیات فراہم کرے گی ، ہم نے شہریوں کو باخبر رکھنے کیلئے گزشتہ ہفتے تقریباً 30 سیکیورٹی الرٹس جاری کئے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ ٹیمی بروس کی پریس بریفنگ

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 18 جون 2025 13:56

ایران اسرائیل بڑھتی کشیدگی،امریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے مڈل ایسٹ ٹاسک ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون 2025)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل بڑھتی کشیدگی کے پیش نظرامریکی شہریوں کی حفاظت کیلئے مشرق وسطیٰ میں مڈل ایسٹ ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کیلئے کہ ٹاسک فورس 24 گھنٹے خدمات انجام دے گی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایران،اسرائیل تنازع پر پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم نے شہریوں کو باخبر رکھنے کیلئے گزشتہ ہفتے تقریباً 30 سیکیورٹی الرٹس جاری کئے ہیں۔

یہ ٹاسک فورس خطرے سے دوچار علاقوں میں موجود امریکیوں کو سیکیورٹی اپڈیٹس اور سہولیات فراہم کرے گی۔ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ نے عراق اور اسرائیل کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری اپڈیٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہری عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اسی طرح کچھ بھی ہو جائے امریکی شہری کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے 30 کے قریب سیکیورٹی الرٹس جاری کئے اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہماری ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکی کاتحفظ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے اور خاص طور پر جنگ زدہ علاقوں میں۔دوسری جانب امریکی سفارتخانے کی جانب سے آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلخانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔ امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔امریکی شہریوں کو کسی بھی صورت ایران، عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات