پولیس نے بھابھی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کوگرفتار کر لیا

ملزم نے بھابھی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے خالی گھر بلایا،زبردستی ،کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی

بدھ 18 جون 2025 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)مصری شاہ پولیس نے بھابھی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے خالی گھر بلایا،زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم شبیر کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :