ہمارا ایک ڈرون ایران کے خلا ف کارروائی کے دوران میزائل سے ما رگرایا گیا، اسرائیلی فوج کا پہلی بار اعتراف

بدھ 18 جون 2025 16:54

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا ہے کہ اس کا ایک ڈرون ایران کے خلاف کارروائی کے دوران میزائل کی مدد سے مار گرایا گیا ہے، گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی حکام کی طرف سے پہلی بار ایسا اعتراف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بننے کے بعد ایران میں گر گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی اس سے کسی طرح کی معلومات کے افشا کا کوئی خطرہ ہے۔ دریں اثنا ،ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اصفہان کے مرکزی شہر میں اسرائیلی فضائیہ کے ہرمیس ڈرون کے ملبے کی تصویریں نشر کیں۔