علی پور سیداں میں عرس مبارک کے موقع پر ایک روزہ فری طبی کیمپ

بدھ 18 جون 2025 18:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)علی پور سیداں میں عرس مبارک کے موقع پر ایک روزہ فری طبی کیمپ لگایا گیا۔طبی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان طبی کانفرنس ضلع نارووال کے سینئر نائب صدر حکیم مقبول الفت نے کہا کہ عرس کے موقع پر جذبہ خدمت خلق کے تحت فری طبی کیمپ لگایا گیا ہے جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمپ سے علاقہ بھر کے عوام کو فری طبی سہولیات میسر ہوں گی اور دوردراز سے آئے زائرین بھی طبی کیمپ سے فیض یاب ہو سکیں گے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔فری طبی کیمپ کا افتتاح صاحبزادہ سید عثمان اکبر شاہ نے کیا جبکہ نگرانی حکیم مفتی نجیب احمد سبحانی نے کی۔فری طبی کیمپ میں معروف معالج و حکیم مقبول الفت نے سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا فری طبی معائنہ کیا اور دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار ادویات دیں۔