اتحادٹائون پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار،کار،چھالیہ،گٹکاماوا، موبائل فونزبرآمد

بدھ 18 جون 2025 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) اتحادٹائون پولیس نے گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکاماوا کی سمگلنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کومحمد بن قاسم چوک اتحادٹائون سے گرفتارکرکے ان کی گاڑی سے 46 بورے چھالیہ،5 شاپرگٹکاماوا، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکرام اللہ اور رضوان اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان چھالیہ اور گٹکا ماواحب چوکی بلوچستان سے کارکے ذریعے کراچی پہنچارہے تھے۔پولیس نے سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبرAKF-746کو بھی تحویل میں لے لیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکردیاہے۔