Live Updates

ایران کی جانب سے اسرائیلی پاگل پن ، دہشتگردی کا دفاع قانونی، فطری اورجائز ہے، اردوان

بدھ 18 جون 2025 21:21

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع قانونی، فطری اور جائز حق ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنی حکمران جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری مذاکرات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ترکیہ کے ہمسایہ ملک ایران پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ ان مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، ترکیہ اس حل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی کے جرائم میں ایڈولف ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات