ترقیاتی کاموں میں بہترین اور معیاری میٹریل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا

بدھ 18 جون 2025 22:34

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء) ضلع بھر میں لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے عوام مستفید ہورہے ہیں اور پورے ضلع بولان کچھی میں لوکل گورنمنٹ کے تحت جو ترقیاتی کام ہیں ان کی از خود نگرانی کے ساتھ ساتھ کاموں کی کوالٹی اور میٹریل پر کڑی نظر ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع بولان کچھی قاضی سکندر حیات نے کیا انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہتر سے بہترین سروس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ضلع بولان کچھی میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری جو ترقیاتی کام ہیں ان کو بروقت مکمل کرنے اور ان کاموں میں اعلی کوالٹی کے میٹریل کا استعمال اور ترقیاتی کاموں میں کوالٹی کو ہرگز نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بولان کچھی حلقے سے منتخب ہونے والے ایم پی اے صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو کے فنڈز سے جاری ان کے حلقے ضلع بولان کچھی میں جو ترقیاتی کام ہیں ان کو بروقت مکمل کرنے اور ترقیاتی کاموں میں بہترین اور معیاری میٹریل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کیونکہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان اور صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو کی جانب سے بھی اس حوالے سے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بھی سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ کام کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں انہوں نے ضلع بولان کچھی، مچھ، ڈھاڈر، بالاناڑی، بھاگ سمیت پورے ضلع بولان کچھی میں لوکل گورنمنٹ کے تحت چلنے والے کاموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کے معیار، کوالٹی، میٹریل سب کو چیک کیا جارہا ہے تمام کاموں سے ضلع کے عوام خود مستفید ہوں گے اور ان کاموں کے ثمرات سے عوام تبدیلی بھی محسوس کریں گے اس حوالے سے کوئی بھی شکایت اور کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔