Live Updates

صوبائی وزیرخزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی سے افسران ، پارٹی رہنماوں علاقائی عمائدین اور عوام ملاقاتیں

بدھ 18 جون 2025 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کو آفسران، پارٹی رہنماؤں ورکرز سمیت علاقائی عمائدین عوام ملاقات میں مالی سال 26-2025 کے کامیاب عوام دوست بجٹ پر مبارک باد پیش کیا اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوے کہا کہ اس بجٹ کے پی ایس ڈی پی میں اہم میگا پروجیکٹس سمیت روزگار کی شکل میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔

خاران کے علاقائی معتبرین نے کہا کہ خاران کے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے بلوچستان کہ دوسرے بجٹ ایم پی اے خاران پیش کررہے ہیں ۔اس موقع پر مختلف وفود و شخصیات ورکروں اور عوام نے صوبائی وزیرِ خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کو اپنے علاقوں کے تجاویز و مسائل پیش کیے ۔ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے بعض مسئلوں کے حل کیلئے موقع پر سختی سے احکامات صادر کئے اور کہا کہ وزیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی و مکمل کابینہ کے تعاون و دلچسپی سے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور انشاء اللہ بجٹ میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بجٹ میں بلوچستان بھر کے ضلعوں کو برابری اور ضروریات کی مطابق شامل کیا ہے اور اس بجٹ سے بلوچستان کا تاریخ تبدیل ہوگا، خاران عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بلوچستان کا دوسرا بجٹ خاران کے نمائندہ کی حیثیت سے پیش کیا اور گزشتہ بجٹ کی طرح اس بجٹ میں ضلع خاران کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کیے ہیں اور اللہ پاک نے موقع دیا مزید ترقیاتی اسکیمیں شامل کرکے خاران کا نقشہ بدل دیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات