
سوات ،مون سون بارشوں سے نمٹنے ،پیشگی حفاظتی اقدامات پر غور کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
تمام ادارے الرٹ رہیں ،کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھیں،اربن فلڈنگ سے بچائو کے لیے نالوں ،سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، شہزاد محبوب
بدھ 18 جون 2025 20:30
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچائو کے لیے تمام نالوں اور سیوریج لائنوں کی فوری صفائی یقینی بنائی جائے، جبکہ ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلدیاتی ادارے اپنی مشینری اور ٹیمیں تیار رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ ندی نالوں اور دریائے سوات کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کریں تاکہ شدید بارشوں کے دوران عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سوات میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سے تمام تر صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.