گورنر فیصل کریم کنڈی سے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی ملاقات، پارٹی کے تنظیمی امور اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جون 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے بدھ کوگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماو سابق رکن قومی اسمبلی مرتضی ستی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ المعروف شازی خان اور ہلال احمر خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی موجود تھے، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور صوبہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیئر حسین بخاری نے 26 مئی کو صوبہ بچاؤ مہم کے حوالے سے کامیاب احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے گورنر ہاؤس یوتھ انگیجمنٹ اور ویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا۔