
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ملاقات
بدھ 18 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اور کم روزگار کے مواقع کے تناظر میں ہنرمندی کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ پروگرام غریب خاندانوں کو باعزت روزگار کی طرف لے جانے کے لئے ایک بروقت اور پائیدار قدم ہے۔چیئرپرسن نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایچ پی صرف مقامی روزگار پر توجہ نہیں دے رہا بلکہ بیرونِ ملک روزگار خصوصاً خلیجی ممالک میں مواقع پیدا کرنے کے لئے بھی شرکائ کو تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تعمیرات، صحت، ہوٹلنگ اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں ایسی تربیت فراہم کی جائے گی جو بیرونِ ملک مانگ کے مطابق ہو۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بی آئی ایس پی کی مالی امداد سے آگے بڑھ کر ہنر کے ذریعے خودمختاری کے وڑن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح سمت میں ایک اہم قدم ہے، صرف مالی مدد دینے کے بجائے بی آئی ایس پی اب لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دے رہا ہے جو ان کی زندگی بدل سکتا ہے۔ انہوں نے وزارتِ سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تاکہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے فارغ التحصیل افراد کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی ) اور لائسنس یافتہ بیرونِ ملک بھرتی کنندگان کے ذریعے بین الاقوامی ملازمت کے مواقع تک رسائی دی جا سکے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وزارت بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار ہنر سے متعلق معلومات و ڈیٹا بی آئی ایس پی کو تربیت کے دوران فراہم کرے گی، تاکہ شرکائ کو ان شعبوں میں تربیت دی جا سکے جہاں عالمی منڈی میں مانگ موجود ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اداروں سے تربیت حاصل کی جائے جن کے سرٹیفکیٹس بین الاقوامی سطح پر قابل قبول ہوں تاکہ تربیت یافتہ افراد بیرونِ ملک بھی باآسانی روزگار حاصل کر سکیں۔دونوں رہنماؤں نے بی آئی ایس پی اور وزارت کے درمیان تعاون کو ادارہ جاتی سطح پر مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے دونوں اداروں سے فوکل پرسنز کی نامزدگی پر بھی اتفاق ہوا تاکہ تعاون میں تسلسل رہے اور تربیت، ملازمت کی مانگ اور روزگار کی فراہمی کے مراحل کو بہتر انداز میں مربوط کیا جا سکے۔یہ اشتراک ہزاروں کم آمدنی والے خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، انہیں غربت سے نکالنے میں مدد دے گا، اور ملکی و عالمی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کی افرادی قوت میں سرمایہ کاری اور عالمی مارکیٹ میں اس کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔بے نظیر ہنرمند پروگرام کا باقاعدہ آغاز 21 جون کو ایوانِ صدر میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں کیا جائے گا جس میں سرکاری حکام، بین الاقوامی شراکت دار، تربیتی ادارے اور نجی شعبے کے نمائندگان شرکت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.