
انسانی حقوق کی 9بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے خرم پرویز کی فوری رہائی کامطالبہ
بدھ 18 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
انسانی حقوق کے علمبردار اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خرم پرویز کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔خرم جموں و کشمیر کوئلیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر اورجبری گمشدگیوں کے خلاف ایشین فیڈریشن کے سابق چیئرپرسن ہیں۔
انہیں 22نومبر 2021کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گرفتار کیاتھا۔مارچ 2023میں انہیں کشمیری صحافی اور کوئلیشن آف سول سوسائٹی کے سابق محقق عرفان مہراج کے ساتھ ایک اورجھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیاگیاتھا۔جون 2023میں جبری نظر بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے خرم پرویز کی نظر بندی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے بھارتی حکومت سے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔اقوام متحدہ کے متعدد دیگر خصوصی نمائندوں نے بھی خرم پرویز کی نظربندی کوبین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ، انتقامی کارروائی کا نتیجہ قراردیاتھا ۔ انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارتی حکام پر زوردیاہے کہ وہ شہریوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے بے دریغ استعمال کوختم کرنے سمیت اپنی بین الاقوامی قانونی کے تحت ذمہ داریوں پرپوری طرح عمل کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی میدان میں دنیا بھر کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.