
دشمنوں کو سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ایران نے اب تک صرف اسرائیل کوجواب دیا اس کی مدد کرنے والوں کو نہیں،ایرانی وزیر خارجہ
ہم نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کرینگے، ایران ایٹمی ہتھیار چاہتا تو اسرائیلی جارحیت ایک بہترین بہانہ ہو سکتا تھا،ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں لیکن تمام فریقین کیساتھ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں، عباس عراقچی کا ایکس پر بیان
فیصل علوی
جمعرات 19 جون 2025
11:10

(جاری ہے)
دنیا اسرائیلی حکومت کی کوششوں کے بارے میں خبردار رہے۔ اسرائیل آگ کو پورے خطے میں اور اس کے باہر پھیلا نا چاہتا ہے۔
جارحین کو ان کی سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔عباس عراقچی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایران بہادری اور فخر کے ساتھ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، دشمنوں کو سنگین غلطی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔تہران صرف اور صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے کیونکہ ملک کو انتہائی سنگین جارحیت کا سامنا ہے۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کی جانب سے تنازع کو وسعت دینے کی کوششوں پر شدید تشویش ہونی چاہئے۔ دشمن اپنی سنگین غلطی کی قیمت ادا کرے گا۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ سفارت کاری کو ختم کرنے کیلئے شروع کی۔ ایران اسرائیلی حکومت کے علاقہ تمام فریقین کے ساتھ سفارت کاری کیلئے تیار ہے۔ ایران کا رویہ سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل 40 روز تک اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری، شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش
-
قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیش کی گئی مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور
-
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا.عطاتارڑ
-
بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے.اسحاق ڈار
-
امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی.بھارت کا دعوی
-
شیخ حسینہ کا پرتعیش محل انقلاب میوزیم میں تبدیل
-
پاکستانی 'کرائے کے فوجی' روس کے لیے لڑ رہے ہیں، زیلینسکی
-
پاکستان کی ڈیجیٹل ڈرائیو کو معاشی گیم چینجر میں بدلنے کے لیے مستقل پالیسیاں ضروری ہیں. ماہرین
-
ایران میں گرمی کی شدید لہر، دفاتر بند کرنے کا حکم
-
لاہور احتجاجی ریلی؛ تحریک انصاف کے 6 اراکین پنجاب اسمبلی گرفتار
-
بھارت نے روسی تیل پر ٹرمپ کی ٹیرفس کی دھمکی مسترد کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.