
امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی.بھارت کا دعوی
واشنگٹن بھارت پر ٹیرف عائدکررہا ہے اور خود روس کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہے‘ پچھلے سال سخت پابندیوں کے دوران امریکا اور روس کے درمیان3اعشاریہ5ارب ڈالر کی تجارت ہوئی.بھارتی وزارت خارجہ کا باضابط جواب
میاں محمد ندیم
منگل 5 اگست 2025
13:21

(جاری ہے)
بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی تاکہ عالمی توانائی کی منڈیوں میں استحکام لایا جا سکے انہوں نے کہا کہ انڈیا نے روس سے درآمدات اس وقت شروع کیں جب روایتی ذرائع یورپ کی طرف منتقل ہو گئے.
انڈیا نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ انڈیا پر ٹیرف عائد کر رہا ہے جب کہ خود روس کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہے پچھلے سال امریکہ کی سخت پابندیوں اور محصولات کے باوجود روس سے اس کی اندازاً 3.5 ارب ڈالر مالیت کی تجارت ہوئی انڈین وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہر بڑی معیشت کی طرح انڈیا بھی اپنے قومی مفادات اور اقتصادی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا. صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پرپیغام میں کہاکہ انڈیا نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اس میں سے اکثر تیل کو کھلی منڈی میں بھاری منافع کے ساتھ بیچ بھی رہا ہے واضح رہے کہ یوکرین روس تنازع کے بعد یورپ میں روسی گیس اور تیل کی سپلائی لائنوں میں اتارچڑھاﺅ آرہا ہے سردیو ں میں یورپ کو روس کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ‘سپلائی کی بندہونے سے یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہوچکا ہے . بھارت نے صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روس اور ایران سے سستا تیل خرید کر یورپی ممالک کو فروخت کرکے اربوں ڈالرکا منافع کمایا ہے ‘بھارت نے پچھلی ایک دہائی میں سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تیل صاف کرنے کے لیے دوبڑی ریفائنریاں قائم کی ہیں اور اس شعبہ میں وہ مزید سرمایہ کاری کررہا ہے دہلی میں مودی حکومت پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت کے ارب پتی سرمایہ کاروں کوفائدہ پہنچانے کے لیے آئل ریفائنریوں‘نئی شپنگ کمپنیوں اور کارپوریٹ فارمنگ سمیت دیگر شعبوں میں بھارتی اور غیرملکی ارب پتیوں سے بھاری مالی فوائدحاصل کیئے ہیں . صدر ٹرمپ کے بیان سے قبل وائٹ ہاﺅس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹیفن ملر نے”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں کہا کہ لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انڈیا روس سے تیل خریدنے کے معاملے میں چین کے برابر ہے یہ حیران کن ہے انڈیا خود کو ہمارا قریبی دوست کہتا ہے لیکن ہماری مصنوعات نہیں خریدتا انڈیا امیگریشن میں بے ضابطگیاں پیدا کرتا ہے یہ امریکی کارکنوں کے لیے بہت خطرناک ہے اور روسی تیل بھی خریدتا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے صدر ٹرمپ انڈیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہمیں حقیقت کو سمجھنا ہوگا.مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے پنجاب بھرمیں دو دو چار چار کی صورت میں صرف ساڑھے 900 لوگ نکال سکی
-
افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ
-
حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
-
سندھ کے 50 سے زائد مقامات پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، دو سو سے زائد کارکن گرفتار
-
9 مئی کوزرتاج گل پر میرے گھر کوآگ لگانے کا کوئی الزام نہیں ہے
-
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
-
آوازا کانفرنس: ملکوں کی قسمت جغرافیے کی پابند نہیں ہونی چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی بے دخل نہ کرنے کا مطالبہ
-
اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.