جموں ،بھارتی فورسز نے امرناتھ یاترا کی آڑ میں اضافی چوکیاں قائم کر دیں

جمعرات 19 جون 2025 12:14

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے جموں، سانبا اور کٹھوعہ اضلاع میں اضافی چوکیاں قائم کردی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اضافی چوکیاں ہندو امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر قائم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

38روزہ یاترا 31جولائی سے شروع ہو گی۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں ، انہیں جمعہ اور عید کی نماز سے روکا جا تاہے جبکہ امرناتھ یاترا کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات برائے کار لائے جاتے ہیں اور یاتریوںکو ہرقسم کی سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔