ثریا اللہ دین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مرحومہ نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان بھر میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں،سحرملتانی

جمعرات 19 جون 2025 16:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)انجمن گلستان ادب پاکستان کے بانی،دریچہ ادب پاکستان کویٹہ چیپٹر کے چیف ایگزیکٹو سحرملتانی و دیگر عہدیداروں اور ممبران نے بلوچستان کی معروف سوشل ورکر،تنظیم ادارہ بحالی مستحقین بلوچستان کی بانی محترمہ ثریا اللہ دین(تمغہ امتیاز) ساوتھ ہیمپٹن برطانیہ وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحومہ ایک مثالی خاتون تھیں خدمت خلق کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے نہ صرف بلوچستان بلک پاکستان بھر کے مختلف شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دیںمرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرو جمیل عطا کرے۔