محرم الحرام کی آمد، ایس پی سٹی کا عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ

جمعرات 19 جون 2025 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی سٹی بلال احمد نے رات گئے شہر کے اہم عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ایس پی سٹی نے حویلی الف شاہ یکی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور اونچی مسجد سمیت مختلف مقامات کا معائنہ کیا، انہوں نے جلوسوں کے منتظمین، علما کرام، امن کمیٹی اور مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ جلوس کے روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے اور سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔بلال احمد کا کہنا تھا کہ روٹس میں آنے والی بلند عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے، شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پولیس الرٹ ہے اور تمام ضروری اقدامات بروقت کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :