چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مردہ گوشت پکڑ لیا

جمعرات 19 جون 2025 17:06

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ سرگودھا بائی پاس روڈ پر کریک ڈاؤن کرکے 1800 کلو مردہ مرغیاں تلف کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے آپریشن کی قیادت کی اورگاڑی سے چیکنگ کے دوران مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سپلائر گاڑی اور لوڈر رکشہ میں مرغیوں کی ترسیل کی جارہی تھی اورملزمان کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،مردہ مضر صحت مرغیوں کو 6 ڈرموں میں چھپا کر رکھا گیا تھااورسینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے تفصیلی معائنے کے بعد مرغیوں کو مضرصحت قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جعلسازی کے مکروہ دھندے میں ملوث گاڑی پولیس کے حوالے، 3دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :