
8ویں نیشنل وومن لاء کانفرنس کا کامیاب انعقادلائق ِ تحسین ہے، ملک عبدالناصر
جمعرات 19 جون 2025 17:30
(جاری ہے)
پہلے سیشن کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین محترمہ شاہینہ شیر علی تھیں، جب کہ اعزازی مہمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے انسانی حقوق راجور سنگھ تھے۔
دونوں مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر کانفرنس کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے خواتین کی فلاح، پالیسی سازی اور امتیازی قوانین کے خاتمے کے لیے جسٹس ہیلپ لائن سے سفارشات طلب کیں اور وزارت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔کانفرنس کے روح رواں سینئر ایڈووکیٹ ندیم شیخ اور چیئرمین کانفرنس سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کانفرنس کے اغراض و مقاصد، مقامی و قومی سطح پر اس کی افادیت اور ماضی کی کانفرنسز کے مثبت نتائج پر مفصل روشنی ڈالی۔کانفرنس کے دوسرے سیشن کے مہمانِ خصوصی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد جنید غفار تھے، جب کہ جسٹس ظفر راجپوت نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا:کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ وکلاء اور ججز کی حیثیت سے خواتین نے عدلیہ میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، اور اس طرح کی کانفرنسز ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشتی ہیں۔انہوں نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسی مزید تربیتی نشستوں اور کانفرنسز کی ضرورت پر زور دیا۔اختتام پر خواتین وکلاء اور ججز میں اعزازی ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جب کہ مہمانانِ گرامی کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک بھی پیش کی گئی۔تقریب سے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر سرفراز متیلو، کراچی بار کے جنرل سیکریٹری رحمان کورائی، آرگنائزر فریدہ منگریو، احمد شاہ، جہانزیب خان، عاطف اقبال، حارث امین بھٹی، پروفیسر جی این قریشی، وہاب منشی، سید اسرار علی، سید ذوالفقار شاہ و دیگر معزز شخصیات نے بھی اظہارِ خیال کیا۔مزید قومی خبریں
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
سیالکوٹ میں 2 سالہ بچے کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.