Live Updates

فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں ،علی امین گنڈاپور

ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جون 2025 18:37

فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں ،علی امین گنڈاپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کو امریکی صدر کی ظہرانے کی دعوت کا علم نہیں، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو ، ہم اس میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ، بانی چیئرمین اور کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، ہمارا وقت ان کیسز میں ضائع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سسٹم تبھی درست ہوگا، جب کیسز ختم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں،خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم شریک ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے کھانے کی دعوت بارے علم نہیں ،تفصیلات سامنے آئیں گی تو بات کروں گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات