سینیٹراسحاق ڈارکا ازبک وزیرخارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 جون 2025 18:40

سینیٹراسحاق ڈارکا ازبک وزیرخارجہ کو فون ، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نی21 تا 22 جون استنبول میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔