Live Updates

اسرائیل نے خندوب ریسرچ ری ایکٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا: ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

جمعرات 19 جون 2025 22:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے خندوب ریسرچ ری ایکٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ خندوب ریسرچ سینٹر اور ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے متعلق آئی اے ای اے کو کئی بار رپورٹ کر چکے ہیں، عالمی جوہری ادارے نے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے۔جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کے رہائشیوں کو بھی کوئی خطرہ نہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :