Live Updates

قائداعظم یونیورسٹی نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

جمعرات 19 جون 2025 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلا جبکہ عالمی درجہ بندی میں 354 واں مقام حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ غیر معمولی کامیابی قائداعظم یونیورسٹی کے عظیم علمی ورثے میں ایک اور باب کا اضافہ ہے،قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کا واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جسے تمام بڑی رینکنگ ایجنسیز گزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر کی جامعات میں مسلسل نمبر ون تسلیم کرتی آ رہی ہیں جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کو سائٹیشن پر فیکلٹی میں51ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو اس کی تحقیق کے عالمی معیار کا عکاس ہے۔

وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اپنے بیان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قائداعظم یونیورسٹی کے قابل اور محنتی اساتذہ، عملے، ہونہار طلبہ اور نامور سابق طلبہ کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات اور بجٹ کی رکاوٹوں کے باوجود قائداعظم یونیورسٹی علم، جدت اور تعلیمی امتیاز کی روشن مثال ہے جوکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کر رہی ہے، اس ورثے کو برقرار رکھنے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لئے حکومت کو ملک کی اس ممتاز یونیورسٹی کے لئے فنڈنگ کو ترجیح دینی چاہئے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات