سوات، دو الگ ٹریفک حادثات، پولیس اہلکار جاں بحق، سیاحوں سمیت 14زخمی

جمعرات 19 جون 2025 20:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سوات میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سیاحوں اور خواتین و بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے نالئی قلعہ میں پیش آیا، جہاں ایک رکشہ ٹائر نکلنے کے باعث نالے میں جا گرا۔ حادثے میں کانسٹیبل گل زرین جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسرا واقعہ تحصیل مٹہ کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں پیش آیا، جہاں ملتان سے آئے سیاحوں کی ویگو گاڑی تیز رفتاری اور خستہ حال سڑک کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 3 نوجوان سیاح زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔