
ایرانی عازمین حج کی بحفاظت واپسی، جدیدت عرعر بارڈر کراسنگ پر سعودی حکام کی مربوط کاوشیں جاری
جمعرات 19 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
مدینہ منورہ میں پبلک سکیورٹی نے بھی ایرانی عازمین کے لیے خصوصی خدماتی اور انتظامی منصوبہ نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت مسجد نبوی ﷺ اور دیگر تاریخی مقامات کی زیارت کے دوران ان کی رہنمائی اور سہولت رسانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
آمد و رفت کے لیے سفری منصوبہ بندی بھی نہایت منظم انداز میں کی گئی ہے۔ پبلک سکیورٹی کے اہلکار ایرانی عازمین کو بسوں کے ذریعے مدینہ سے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا رہے ہیں، جہاں سے وہ ہوائی جہاز کے ذریعے عرعر ایئرپورٹ منتقل کیے جا رہے ہیں اور پھر بارڈر کراسنگ کے ذریعے وطن واپسی کا مرحلہ مکمل کیا جا رہا ہے۔یہ مربوط واپسی کا عمل 15 جون کو اس وقت شروع ہوا جب ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ عرعر ایئرپورٹ پہنچا۔ اس اقدام کی قیادت وزارت حج و عمرہ کر رہی ہے، جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات کے تحت ایرانی زائرین کو مکمل عزت و تکریم کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے عزم کے تحت عمل پیرا ہے۔عرعر ایئرپورٹ پر ایرانی عازمین کا استقبال وزارت حج و عمرہ اور دیگر شریک اداروں کے حکام نے کیا، جنہوں نے ان کے سفر اور روانگی کے انتظامات میں معاونت فراہم کی۔ وزارت کے فیلڈ اہلکاروں نے فوری طور پر روانگی کے عمل کو فعال کرتے ہوئے ایرانی حکام کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ نافذ کیا تاکہ ہر مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو۔عازمین کی واپسی کا مرحلہ وار عمل ایک خصوصی آپریشن روم کے ذریعے مسلسل نگرانی میں جاری ہے، جہاں ہر مرحلے پر خدمات اور ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پہلا قافلہ اتوار کو سرحد عبور کر کے کامیابی سے وطن واپس روانہ ہو چکا ہے۔یہ وسیع تر انتظامی اور خدماتی آپریشن سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کے عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، جو خاص طور پر مشکل حالات میں بھی ان کے روحانی سفر کو پرامن، باوقار اور محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔\932مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.