
پنجاب بھر کی ٹرائل کورٹس کو گواہوں کے بیانات انگریزی کے ساتھ اردو زبان میں تحریر کرنے کے احکامات جاری
جمعہ 20 جون 2025 12:01
(جاری ہے)
جسٹس طاق ندیم نے فیصلے میں لکھا کہ موجودہ کیس میں موقع پر دو چشمدید گواہ موجود تھے ۔
اپیل کنندہ کے وکیل کے مطابق چشمدید گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، دونوں گواہوں کے بیانات کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا کہ پریزائڈنگ آفیسر نے بیان لکھتے وقت انگلش ٹائپنگ کی غلطی کی۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ ہم نے فرد جرم اور گواہوں کے بیانات کے اردو ترجمے کا جائزہ لیا۔ عدالت کے سامنے بات آئی کہ اردو ترجمہ عدالتی ریڈر نے کیا ضابطہ فوجداری کے تحت بیانات لکھتے وقت ملزم یا اسکا نمائندہ موجود ہوں قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں، میں اردو زبان کا استعمال ہو ۔فیصلے میں کہا گیا کہ قانون بڑا واضح ہے کہ بیانات گواہوں کی مادری زبان میں ہی لکھے جائیں گے لیکن پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں یہ رواج ہے کہ بیانات انگریزی میں ریکارڈ کر کہ ملزم کی عدم موجودگی میں اس کا اردو ترجمہ کیا جاتا ہے۔ موجودہ کیس میں اردو ترجمہ گواہ کی عدم موجودگی میں کرنے سے اس میں تضاد آیا۔ جسٹس طارق ندیم نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن میڈیکل اور چشمدید گواہون کے بیانات کی روشنی میں اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت ملزم کی سزا کو سزائے موت سے عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیتی ہے ۔ عدالت نے پنجاب بھر کے سیشن اور سپشل ججز کو گواہوں کے بیانات انگلش کے ساتھ اردو مین بھی لکھنے کی ہدایت کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خطے کی سکیورٹی صورتحال،آئل کمپنیوں کو 20دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت
-
کراچی، ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل سے اظہار تعزیت
-
پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ 1ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف
-
بجٹ میں کم گریڈ والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، ناصر شاہ
-
مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی، وزیراعلی سندھ
-
صوبائی وزیرسید ریاض حسین شاہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 72ویں یومِ پیدائش پرخراجِ تحسین پیش
-
صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں اور بہتری لانے جا رہے ہیں، مصطفی کمال
-
برآمدات میں اضافے کیلئے ماضی سے مختلف اورانقلابی اندازاپنانا ہوگا‘ نجم مزاری
-
سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات اجلاس سے قبل فراہم نہ کرنے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
-
پاکستان سنی تحریک کی سینیٹر پرویز رشید کے پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر پر شدید مذمت
-
میئر کراچی نے زمین کی لیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.