
اسرائیلی فوج کا ایرانی فوج تنصیبات اور جوہری تحقیقاتی مرکز پر فضائی حملے، ایرانی ملٹری کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے، تہران میں میزائل پروڈکشن کی متعدد انڈسٹریل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کئے جا رہے تھے
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
12:22

(جاری ہے)
رات بھر میں ایران پر کئے گئے حملوں میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آف نیوکلیئر ویپنز پروجیکٹ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے تہران پر کئے گئے حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کئے جا رہے تھے اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کیلئے خام مال تیار کیا جا رہا تھا۔یہ حملے ایس پی این ڈی جوہری منصوبے کے صدر دفتر پر بھی کیے گئے، جو صہیونی فوج کے مطابق اس جنگ کے دوران پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ایک اور مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے ایک کلیدی جزو تیار کیا جا رہا تھا۔دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے ایران کے مزید 3 میزائل لانچرز تباہ کرنے اور ایرانی ملٹری کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کارروائی کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کردی ہے۔صہیونی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حالیہ کارروائی میں ایران میں واقع 3 بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیاگیا جو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار حالت میں تھے۔اس حملے میں ایک ایرانی فوجی کمانڈر کو بھی ہلاک کر دیا گیا جو اس لانچ سائٹ پر موجود تھا اور میزائلوں کی تیاری میں ملوث تھا۔مزید اہم خبریں
-
'جعلی تحقیق' سائنس پر اعتماد کو ختم کر رہی ہے
-
عمان کا پاکستانی طلباء کیلئے انڈرگریجویٹ سکالرشپس کا اعلان
-
پاکستان میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتیں تین سو سے زائد
-
ٹرمپ پوٹن سمٹ دوستانہ ماحول میں، مگر سیزفائر ڈیل نہ ہو سکی
-
چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
-
ایران کے خلاف یورپی ممالک کی آئندہ پابندیوں پر چین کی تنقید
-
ایک موجودہ وفاقی وزیر کے پرتگال میں پراجیکٹس چل رہے ہیں، شبرزیدی کا انکشاف
-
بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا بڑا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل
-
وزیر اعلی مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
-
سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نوازشریف
-
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا سے واپسی پر یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.