پاکستان ، بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز، آئندہ ہفتے شیڈول کے اعلان کا امکان

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 جون 2025 12:48

پاکستان ، بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز، آئندہ ہفتے شیڈول کے اعلان کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جون 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے۔ 
مجوزہ شیڈول میں ٹی ٹونٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔

 
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں سیریز کے معاملات کے لیے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میچز میں تبدیل کرنے کی پی سی بی نے تجویز دی تھی۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈولڈ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کی وجہ سے ون ڈے کے بجائے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی بات کی تھی، پی سی بی پُراُمید ہے کہ ویسٹ انڈیز میچز تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کرے گا۔ 
ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 یا 6 میچز پر مشتمل ہو گی، پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 31 جولائی سے شیڈولڈ ہے۔