
یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلرپ کی ایچ ای سی کے چیئرمین سے ملاقات
جمعہ 20 جون 2025 14:00
(جاری ہے)
انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو ایچ ای سی کی ایویلیوایشن 2024 میں ''ایکس کیٹیگری ریسرچ یونیورسٹی'' کا اعزاز حاصل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر قیصرعباس کو مبارکباد دی۔
پروفیسرڈاکٹر قیصرعباس نے چیئرمین ایچ ای سی کو ''پاکستان ون ہیلتھ یونیورسٹی نیٹ ورک'' میں یونیورسٹی کی پیش رفت اور تحقیقاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے او آئی سی ممالک کے ساتھ آئی آر سی ایچ-یونیورسٹی آف سرگودھا کے تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ ون ہیلتھ کے فوائد خطے بھر میں پھیلائے جا سکیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مہارت کے فروغ کے نظام میں صنعت کی مؤثر شراکت داری کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے، جو گریجویٹس کے لیے ضروری عملی مہارتوں کے حصول کو مشکل بناتی ہے اور ملکی کاروباری مسابقت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ فنی طور پر مضبوط طلبہ تیار کرنے کے لیے تربیت کو سرمایہ کاری تصور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح اور مربوط قومی ایجنڈا تشکیل دینے پر زور دیا جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سطح پر مہارتوں کی ترقی کو بطور پالیسی اپنائے۔وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیم اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط ہی وہ ذریعہ ہیں جو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کو صنعتی بنیادوں پر استوار کر سکتے ہیں بلکہ پاکستان کوعالمی سطح پر مسابقت کے قابل بھی بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی ترقی بھی تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے مابین بہتر ہم آہنگی سے ممکن ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنا چاہیے۔چیئرمین ایچ ای سی نے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس کی کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کوبھی سراہا اور انہیں تعلیم کے معیار کو ترجیح دینے کی ہدایت کی تاکہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی ممکن بنائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.