لاہور،ٹیوشن کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

خواتین نے گھر میں داخل ہونے کے بعد اہلخانہ کو بے ہوش کر دیا، ملزمہ خواتین کی تلاش جاری ہے‘پولیس

جمعہ 20 جون 2025 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واردات لاہور کے علاقے ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں نوید گل نامی شہری کے گھر پر خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کہہ کر اندر داخل ہوئیں اور اہل خانہ کو بے ہوش کردیا۔بعد ازاں ملزمہ خواتین گھر سے 30ہزار روپے نقدی اور 7تولے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں خواتین کی حرکات دیکھی جا سکتی ہیں۔ متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ خواتین کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :