آزاد جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے آفیسر ڈاکٹر عمر اعظم کا اعزاز

جمعہ 20 جون 2025 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)آزاد جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے آفیسر ڈاکٹر عمر اعظم کا اعزاز۔ ڈاکٹر عمر اعظم نے آل پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کا امتحان ٹاپ کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمر اعظم کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے اور وہ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی، کوٹلی اور میرپور بھی رہ چکے ہیں۔ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے سول سروس آفیسران اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر عمر اعظم کی کامیابی پر بھرپور ستائش کی جارہی ہے۔