لاہور،بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 17:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) گھریلو ناچاقی پر بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نشترکالونی پولیس نے 15کال پر بروقت کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل تائون اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون حیدر چوک نشترکالونی بہن کی گھر آئی ہوئی تھی، ملزم اور بیوی خدیجہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، ملزم نے غصے میں بیوی کو چاقو سے مارنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ہیومن انٹیلی جنس سے ملزم کو گھر کے قریب سے ہی جلد گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون نے بتایا کہ ملزم اسلم سے آلہ قتل برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :