چوہدری تنویر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 4جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 20 جون 2025 17:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سیاسی راہنما چوہدری تنویر کو سول جج راولپنڈی احسن رضا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جمعہ کو پولیس کی جانب سے چوہدری تنویر کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی کہ ملزم سے موبائل فون برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

چوہدری تنویر کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ جس کے بعد عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور دوبارہ 4 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :