یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں 83 ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 20 جون 2025 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کی اکیڈمک کونسل کا 83 واں اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک نے کی جبکہ رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان نے بطور سیکر ٹری اکیڈمک کونسل اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں 82 ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی اور تعلیمی امور کو موثر انداز میں چلانے کے لیے اہم سفارشات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا اور کہا کہ تمام موجودہ اور نئے تعلیمی پروگرامز کو ان اداروں کے مقررہ معیار کے مطابق چلایا جائے گا۔اجلاس میں سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل، پروفیسر ڈاکٹر بشیر عالم،ڈین فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر، الائیڈ سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور سینیئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔