Live Updates

جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلامشروط روکنا ہے، ایرانی صدر

جمعہ 20 جون 2025 19:28

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اب مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلامشروط روکنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل سے شام کی سرزمین سے انخلا کا مطالبہ کردیاایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو صہیونی دہشتگردی کے ہمیشہ کے خاتمے کیلیے حتمی ضمانت دینا ہوگی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات