کوئٹہ، صوبے کے بیشتر علاقوں میں گردو غبار کے ساتھ موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا

جمعہ 20 جون 2025 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں گردو غبار کے ساتھ موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، چاغی، خاران، پنجگور، نوشکی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے لسبیلہ، بارکھان اور حب اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا