کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار595 روپے کی کمی ہوگئی

پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 6000 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جون 2025 20:03

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار595 روپے کی ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 جون 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

  پانچ روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6000 روپے تک جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج سونے کی قیمت میں ایک ہزار 595 روپے کمی ہو گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار368 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 59 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 751 روپے 93 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 84 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 926 روپے 54 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔