اسد قیصر کی کاوشیں،قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل میٹنگ ایجنڈے میں شامل کر لئے

جمعہ 20 جون 2025 20:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کاوشوں سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بحث 3جولائی 2025کو ہونے والی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسد قیصر نے پوائنٹ آف آرڈر پر تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی تھی۔

واضح رہے کہ اسد قیصر کا تعلق صوابی سے ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ تمباکو کی کاشت اور پیداوار یہاں سے ہیں ، کاشتکاران تمباکو اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہیں ، ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی تھی ۔