غ*شہری کا قیمتی سامان چرانے والا رکشہ ڈرائیور، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

ق*جھنگ سے متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی سے مدد طلب کی م*جدیداے این پی آر ٹیکنالوجی سے رکشہ کی شناخت، روٹ ٹریس کرکے ملزم کو دھر لیا گیا

جمعہ 20 جون 2025 22:30

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) جھنگ میں ایک شہری کا قیمتی سامان چرانے والا رکشہ ڈرائیور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ شہری کا قیمتی سامان گرنے پر رکشہ ڈرائیور سامان اٹھا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ جھنگ سے متاثرہ شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے سیف سٹی سے مدد طلب کی۔

(جاری ہے)

ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں سے رکشہ ڈرائیور کو ٹریس کرنا شروع کیا۔

جدید اے این پی آر ٹیکنالوجی سے رکشہ کی شناخت اور روٹ ٹریس کیا گیا۔ سیف سٹی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مزید ازاں شہری نے قیمتی سامان واپس ملنے پر سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا اور بروقت ریسپانس کو سراہا۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے جدید کیمروں کی مدد سے جرائم کی فوری ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر فوراً اطلاع دیں۔